برطانوی ڈاکٹروں کے مطابق دو مخصوص ادویات کے استعمال سے چھاتی کے سرطان کا گیارہ دن کے اندر علاج ہوسکتا ہے۔
یورپین بریسٹ کینسر کانفرنس کے موقع پر موجود ڈاکٹروں کے مطابق اس طریقہ علاج سےاب کچھ عورتوں میں چھاتی کے سرطان کے علاج کے لیے کیمو تھراپی
کی ضرورت نہیں ہوگی۔ان دونوں ادویات کو تجربے کے طور پر کامیابی سے 257 کینسر کی مریض عورتوں پر آزمایا گیا ۔
کینسر ریسریچ یوکے سے وابستہ پروفیسر آرنی پروشوتھم کے مطابق ’یہ نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں اگر طویل مدتی تجربات بھی مثبت رہے تو یہ بریسٹ کینسر کے نئے طریقہ علاج کا آغاز ہو سکتا ہے۔